Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. Kaveeta

    کراچی میں انڈین پاؤ بھاجی کا ایک ڈھابہ کافی مقبول ہے کویتا نے مارکیٹنگ چھوڑ کر اسے شروع کیا اور اب یہ ایک انتہائی مقبول مقام ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  2. کراچی فضائی حادثہ

    پی کے 8303 نے چار برس قبل آج ہی کے دن لاہور سے کراچی کے لیے اڑان تو بھری لیکن منزل سے چند قدم دور اس کا سفر ایسے تمام ہوا کہ 99 میں سے صرف دو افراد ہی زندہ بچ سکے اور تحقیقات میں حادثے کی وجہ کوئی مشینی یا تکنیکی خرابی نہیں بلکہ انسانی غلطیوں کو قرار دیا گیا۔

    مزید پڑھیے
    next
  3. قانون

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے حال ہی میں ہتک عزت کا ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت حکومت ایسے خصوصی ٹریبیونل بنا پائے گی جو چھ ماہ کے اندر اندر ایسے افراد کو سزا دیں گے جو ’فیک نیوز بنانے اور پھیلانے میں ملوث ہوں گے۔‘ لیکن یہ قانون اتنا متنازع کیوں ہے اور پنجاب حکومت کو اس وقت یہ قانون لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

    مزید پڑھیے
    next
  4. کویتا

    کویتا سولنکی کی منفرد بات یہ ہے کہ ان کے ڈھابے نے اس مقام پر دیگر خواتین کو بھی کھانے کا کاروبار کرنے کا راستہ دکھایا اور اب یہ جگہ کراچی میں خواتین کی فوڈ سٹریٹ بنتی جا رہی ہے جو کراچی کینٹ سٹیشن کے قریب نواب آف جونا گڑھ کے پرانے بنگلے کی دیوار کے ساتھ ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  5. تصویر

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے جس کے دوران دن میں درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  6. میڈیکل کالج

    پاکستانی طلبہ کی ایک کثیر تعداد وسطی ایشیا کے دیگر ممالک سمیت 69 لاکھ کی آبادی والے ملک کرغزستان کو میڈیکل کی تعیلم کے لیے کیوں چُن رہی ہے؟ اس سوال کا جواب پاکستان میڈیکل کی تعلیم کے نظام سے جڑا ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  7. نواز شریف

    جب میاں صاحب طاقت کا منبع تھے تب بھی نہ ہی اپنا نامزد کردہ کوئی اچھا سپہ سالار ملا اور نہ ہی کوئی اچھا جج۔ اور آج جب وہ سیاسی حاشیہ بن چکے ہیں۔ وسعت اللہ خان کی تحریر۔۔۔

    مزید پڑھیے
    next
  8. کرغزستان

    کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقیم پاکستانی طالبہ حسینہ نعمان نے گذشتہ شب دیکھا کہ ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس مظاہرین ان کے ہوسٹل کے کمروں کی جانب سے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان نے کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  9. سپریم کورٹ، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل وواڈا نے پریس کانفرس کے دوران نہ صرف ملک کی عدلیہ پر تنقید کی بلکہ ججز کا نام لے کر ان کو براہ راست نشانہ بنایا جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے ایک سابق جج کا کہنا ہے کہ ملک میں بدقسمتی سے ادارے ’اپنی آئینی حدود میں نہیں رہتے۔‘

    مزید پڑھیے
    next
  10. عمران خان

    عمران خان جب ویڈیو لنک پر نمودار ہوئے تو کمرہ عدالت میں موجود تحریک انصاف کارکنان، بالخصوص خواتین، کے جذبات دیدنی تھے۔ چند خواتین کی آنکھوں میں آنسو بھی نظر آئے جنھیں وہ چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ تحریک انصاف کارکنان ٹی وی سکرین کی جانب ایسے ہاتھ ہلا رہے تھے جیسے انھیں یقین ہو کہ عمران خان انھیں دیکھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیے
    next
  11. دیوسائی

    پاکستانی ٹرویلر اور بلاگر خالد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ برف سے ڈھکے دیوسائی کی سیر کی جس کے مناظر آپ کے لیے بی بی سی اردو آپ کے لیے خالد کے توسط سے آپ کے لیے پیش کر رہا ہے

    مزید پڑھیے
    next
  12. پاکستان

    ریاست کے قدیمی وارث کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ نو مئی کا سانحہ ہوا ہے، ہمارے دل دکھے ہوئے ہیں، اگر یہی جرم لندن اور واشنگٹن ڈی سی میں ہوتا ہے تو سخت پکڑ ہوتی اور اب یہ اشتہاری لوگ معافی بھی نہیں مانگ رہے

    مزید پڑھیے
    next
  13. تصویر

    عالمی صحافتی تنظیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ کی جانب سے ’دبئی ان لاکڈ‘ کے نام سے جاری ہونے والی تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی کی 23 ہزار رہائشی پراپرٹیز کی ملکیت 17 ہزار پاکستانی شہریوں کے پاس ہے۔ اس رپورٹ میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دبئی پاکستانیوں سمیت غیر ملکی افراد کے لیے پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی جنت کیسے بنا اور اس شہر میں پراپرٹی خریدنا کسی بھی عام فرد کے لیے کتنا آسان ہے؟

    مزید پڑھیے
    next
  14. فوجی عدالتیں

    گذشتہ برس 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج کے بعد کئی گرفتار کیے گئے افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔ بی بی سی کی ٹیم نے ایسے چند افراد سے مردان اور تخت باہی میں ملاقات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ٹرائل کے دوران کیا ہوا۔

    مزید پڑھیے
    next
  15. تصویر

    گذشتہ سال نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد مظاہروں اور فوجی املاک و تنصیبات پر ہونے والی توڑ پھوڑ کے الزام میں فوجی عدالتوں سے سزائیں پانے والے 20 افراد رہائی کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ بی بی سی نے رہائی پانے والے چند افراد سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس واقعے نے ان کی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں۔

    مزید پڑھیے
    next
  16. تصویر

    سندھ کے محکمہ خوراک کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں واقع سرکاری گوداموں سے سنہ 2022 سے 2024 کے دوران تقریباً چار ہزار ٹن گندم ’چوری‘ ہوئی تھی۔ مگر گندم کی یہ مبینہ چوری کیسے ہوئی اور پھر یہ افغانستان تک کیسے پہنچی؟

    مزید پڑھیے
    next
  17. EPA

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ابھی تک کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ چونکہ آٹے کی سبسڈی کی آفر کے علاوہ کسی دوسرے مطالبے کو حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے تمام قافلے اب مظفرآباد کی طرف مارچ کریں۔

    مزید پڑھیے
    next