خیبرپختونخوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ   وزیرستان میں میری اطلاع کے مطابق کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا کہ کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جہاں دھماکا ہوا، یہ بارودی مواد تھا اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا جلد بجٹ پیش کرنے جا رہا ہے، صوبے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، ہم سے بار بار وعدے کئے گئے لیکن ابھی تک ہمیں چیف سیکرٹری نہیں دیا گیا، خیبر پختونخوا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ بیرسٹر محمد سیف  نے کہا کہ ہم سے بار بار وعدے کئے گئے لیکن ابھی تک ہمیں چیف سیکرٹری نہیں دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ فاٹا کے اخراجات کے لئے ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہمیں بجٹ دیا جائے،فاٹا میں جو بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ بجٹ کے پی حکومت اپنے حصے میں سے دے رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا وفاق سے بجلی سے متعلق مطالبہ ہے کہ وہ اسے پورا کرے۔