ریکھا جیسی پرفارمر پورے برصغیر میں نہیں ‘ روبی انعم فلم کے بعد اسٹیج ڈرامہ بھی پستی کی طرف جا رہا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو - اُردو پوائنٹ شوبز

ریکھا جیسی پرفارمر پورے برصغیر میں نہیں ‘ روبی انعم

فلم کے بعد اسٹیج ڈرامہ بھی پستی کی طرف جا رہا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 12 مئی 2024 10:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ریکھا جیسی پرفارمر پورے برصغیر میں نہیں ، انہیں اداکاری کے ساتھ رقص میں جو مہارت حاصل تھی وہ اور کسی کے حصے میں نہیں آئی ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ ریکھا اپنے چہرے کے خوبصورت نقوش کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان کے نوجوانوںکے دلوں کی دھڑکن رہیں ۔

میں فارغ اوقات میں ان کی فلمیں لازمی دیکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ اور فلم دونوں کو اپنی شکل میں واپس لانے کے لئے سب کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا ۔روبی انعم نے کہا کہ کسی زمانے میں لاہور ٹی وی ڈرامے کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا مگر آج صورتحال یکسر بدل چکی ہے اور ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو چکی ہے اور لاہور کے اداکار ٹی وی ڈرامہ نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے بعد اسٹیج ڈرامہ بھی پستی کی طرف جا رہا ہے اگر ابھی اس کا سد باب نہ کیا گیا تو پھر ٹی وی کی طرح اسٹیج ڈرامہ بھی زوال کی طرف چلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 12/05/2024 - 10:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :